پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات کے دوران جنوبی افریقی کپتان کیا کررہے تھے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی مصروفیت سے متعلق بتا دیا۔
خیال رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست دی اور 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی مصروفیت سے متعلق بتایا، انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں دلچسپ جواب دیا۔جنوبی افریقا کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ تناؤ کی صورتحال میں جب پارٹنر شپ جاری تھی فینز بھی پریشان تھے تب آپ کیا کر رہے تھے؟ اس پر ٹمبا باووما نے جواب دیاکہ صحیح بتاؤں تو میں اس وقت ٹوائلٹ میں تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں اُس وقت بہت رنجیدہ تھا، میں اس وقت باہر آیا جب جیت کیلئے15 رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے معروف کرکٹر نے ٹیم میں واپسی کیلئے سسر کی مدد لے لی