پرائمری انتخابات :  ڈونلڈ ٹرمپ کا حصہ لینے پر پابندی عائد  

Feb 29, 2024 | 09:09:AM
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور ریاست میں پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور ریاست کے پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے روک دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق کیپیٹل ہل پر حملے اور بغاوت میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹائٹین آبدوز کے حوالے سے نئے حیرت انگیز انکشاف

دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے ٹرائل کو روک دیا۔ امریکی سپریم کورٹ انتخابی مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعویٰ کا فیصلہ کرے گی۔

امریکی سپریم کورٹ کے مطابق اس دوران فیڈرل کورٹ میں کوئی ٹرائل نہیں ہو گا اور عدالت کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔ کیس حل ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔