بارش اور برفباری کا دوسرا اسپیل،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Feb 29, 2024 | 09:26:AM
بارش اور برفباری کا دوسرا اسپیل،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا دوسرا اسپیل داخل ہوگیا، صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق گوادرجیوانی میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 200 ملی میٹر سےزائد بارش ریکارڈ کی گئی،کوئٹہ میں گزشتہ 3گھنٹوں کےدوران 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کےعلاوہ دالبندین نوکنڈی میں 7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ موجودہ سسٹم کے تحت بلوچستان میں 36گھنٹے تک بارشیں ہوں گی،مستونگ شہر گردونواح میں رات گئے تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش  سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہے،واشک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

خاران و گردونواح میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہے فضا میں خنکی برقرار درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت13اور زیادہ سے زیادہ 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں جبکہ  فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 212 ریکارڈ کی گئی جس کے بد  لاہور دنیا بھر میں آلقدہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فیز 8 ڈی ایچ اے 255, ٹھوکر نیاز بیگ 218 ,کوٹ لکھپت 122 ا ے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق لاہور میں بارشوں برسانے والا سسٹم دو مارچ کو داخل ہو رہا جو دو اور تین کو اچھی بارش برسائے گا ،ماہرین کے مطابق 5مارچ کو پھر ایک سسٹم داخل ہو گا جو ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش برسائے گا۔