برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

برطانیہ نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 141.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری

Feb 29, 2024 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انویسٹمنٹ بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ نے پاکستان میں 7ماہ کے دوران 141.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔

سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران برطانیہ کی جانب سے 141.5ملین ڈالر کی براہ راست (غیر ملکی) سرمایہ کاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں اضافہ، تاجربرادری کا شدید ردعمل کا اظہار

واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن برطانیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 356.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

مزیدخبریں