شہباز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے خط کو ملک دشمنی قرار دیدیا

Feb 29, 2024 | 11:18:AM
شہباز شریف نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو لکھے خط کو ملک دشمنی قرار دیدیا
کیپشن: شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف  کو لکھے گئے خط کو سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دیدیا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف 2 ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے اور آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے۔

خط کے متن کے مطابق ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آئی ایم ایف تحقیقاتی ادارے کا کام کرے، فافن اور پتن نے عام انتخابات کے آڈٹ کا طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کے دیے گئے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کرکے اطلاق کیا جائے، آئی ایم ایف کی مالی امداد پاکستانی عوام پر بوجھ بڑھائے گی۔

ضرورپڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس،ارکان کی آمد جاری ،کارروائی تاخیر کا شکار
اس حوالے سے شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیا پروگرام نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے، کسی کو کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان مکمل طور پر تباہ ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ایک انتہائی افسوسناک اقدام ہے، بانی پی ٹی آئی کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کوئی پاکستانی کیسے بھی سیاسی اختلافات ہوں ملک کے لیے بددعا نہیں کرتا۔

یاد رہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔نومنتخب  ارکان اسمبلی سے سپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے ۔