(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کر لیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں۔ نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حلف اُٹھا لیا۔
بابر سلم سواتی کے ووٹوں کی تعداد 106 ہے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ بابر سلم سواتی 89 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ احسان اللہ خان نے 17 ووٹ حاصل کرسکے۔
مزید پڑھیں: اگلی باری ،پھر زرداری،آصفہ بھٹو نے والد کا دل جیت لیا
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی 87 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئی جبکہ ارباب ویسم حیات کو 19ووٹ پڑے۔
نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے حلف اٹھاتے ہی عہدہ سنبھال لیا۔