(24 نیوز)قومی اسمبلی کے سولہویں اجلاس میں کئی ارکان ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک پہن کر پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور علی محمد خان نے اپنے قائد عمران خان کا روپ اختیار کرلیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ارکان کی ماسک پہنے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ "عمران تو ہو گا کیونکہ قوم نے مینڈیٹ صرف عمران خان کو ہی دیا ہے"۔
علی محمد خان نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ "کون بچائے گا پاکستان؟" ساتھ ہی اپنی تصویر شیئر کی۔
خیال رہے کہ نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا، حلف کے بعد تمام ارکان نے رجسٹر پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں:اگلی باری ،پھر زرداری،آصفہ بھٹو نے والد کا دل جیت لیا
موجودہ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر براہِ راست انتخابات کے ذریعے ارکان منتخب ہوتے ہیں، باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں.