(علی ساہی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے باسیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے لاہوریوں پر کوڑا ٹیرف لگانے کی سفارشات تیار کی ہیں ، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کر دی گئی ہیں ، سفارشت میں کہا گیا ہے کہ کوڑا اٹھانے کیلئے فی گھر ماہانہ 250سے2ہزار روپے ٹیرف عائد کیا جائے جبکہ کمرشل کیلئے500 سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی سفارشات کی گئی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوڑا ٹیرف عائد کرنے سے 12 ارب کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے ،ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا،ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 20 ارب تک پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں : اگلی باری ،پھر زرداری،آصفہ بھٹو نے والد کا دل جیت لیا