(ایاز رانا)روپے کی قیمت میں استحکام بھی سونے کی قیمت کو نہ روک سکا، ایک روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک روز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے ، 10گرام سونا 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہوگیا ، ایک تولہ چاندی 2570 روپے برقرار ہے،عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر اضافے سے 2057 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں : میٹرک امتحانات کا کل سے آغاز
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی اور یہ کمی صرف ایک دن ہی قائم رہ سکی اور اب دوبارہ سے سونا مہنگا ہو گیا۔