پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

Feb 29, 2024 | 18:48:PM

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز  کے 166 رنز کے ہدف کو دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر عبور کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو  نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کراچی کنگز کو پہلے  بیٹنگ کی دعوت دی اور خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،  کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، جیمز وینس نے 37 رنز  کی اننگز کھیلی جبکہ انور علی 14 گیندوں پر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عقیل حسین اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی بلے بازی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر جیسن رائے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ مڈل آڈر بلے باز شریفائن ردرفورڈ نے ناقابلِ شکست 58 رنز بنائے انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے میچ وننگ جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دوسری جانب کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے 2، 2 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کنگز کے 13پلیرز فوڈ پوائزننگ کا شکار، آج نئے کھلاڑی میدان میں اتارے جانے کا امکان

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رائلی روسو کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے۔ 

کپتان کراچی کنگز شان مسعود نے کھلاڑیوں کی طبیعت خرابی پر بات کی اور بتایا کہ  ڈپلوئے اس وقت ہسپتال میں ہیں ،  کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں ۔ 

مزیدخبریں