سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب؛مولانا فضل الرحمان کی ووٹ دینے سے معذرت

Feb 29, 2024 | 18:49:PM

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی، سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم پارلیمان میں کسی بھی ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی،وفد میں عمر ایوب ، اسد قیصر ، عامر ڈوگر، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ ، ڈاکٹر امجد جنید اکبر اور علی خان جدون شامل تھے،جے یوآئی کے حاجی غلام علی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، محمد اسلم غوری ، مولانا امان اللہ ، مفتی ابرار ملاقات میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ مانگ لیا،تاہم مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ہم پارلیمان میں کسی بھی ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں میں آدھی چھٹی کا اعلان

مزیدخبریں