بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا الرٹ ، تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان میں متوقع طوفانی بارشوں کے باعث حکومت نے تعلمی اداروں کی تعطیلات میں 7 مارچ تک توسیع کر دی ۔
محکمہ تعلیم بلوچستا ن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری اور نیم سرکاری سمیت پرائیویٹ سکولز 7 مارچ تک بند رہیں گے، واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیاں یکم مارچ تک تھیں ،لیکن اب طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے 7 مارچ تک بند رہیں گے ۔