آرمی چیف کے احکامات ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کی شہدا کے لواحقین سے ملاقات 

Feb 29, 2024 | 20:45:PM

(24 نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات پر میجر جنرل نورولی خان ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختوخواہ  نارتھ، 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی ,آئی جی ایف سی نے شہید کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

جنرل مینجرشہید نور ولی نے شہدا کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اعجاز خان ایک دلیر اورمحب وطن پولیس افسر تھے، وہ دہشتگردوں کے خلاف بڑے متحرک رہے اور وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کی پاک فوج  شہید ایس پی اعجاز خان  کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی- اس کے علاوہ  آئ جی ایف سی نے پاک فوج  کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا ۔

بعدازاں آئی جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان کا دورہ کیا اور 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخواہ کی پولیس گزشتہ کئی سالوں سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے اور ان کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخواہ میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے ہی اوور میں کراچی کنگز کی اہم وکٹ چٹکھا دی

مزیدخبریں