(عثمان خان) پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد کے کلب میں 3 گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑی نے خوب پسینے بہائے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا میلہ سجنے کو ہے تیار، پنڈی سٹیڈیم میں رواں سیزن کی پہلی فتح کی تلاش کے لئے لاہور قلندرز نے ٹریننگ سیشن کیا، ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ یہاں آیا پاکستان میں بہت اچھا تجربہ رہا ہے: لوئس ڈوپلوئے
لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ کی، چمکتی سہ پہر کے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی شریک ہوئے اور بیٹنگ، باؤلنگ سمیت فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز 2 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں اپنا 7واں میچ کھیلے گی۔