(وقاص عظیم)ایف بی آرکو بڑی کامیابی مل گئی،سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کی ادائیگی کےخلاف حکم امتناع کالعدم قراردیدیا۔
ترجمانایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے3 رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس سال2023 کے نظرثانی سپر ٹیکس ریٹ پرحکم امتناع دیا تھا ۔سپریم کورٹ بنچ نے آبزرویشن دی کہ حکومت،ایف بی آرکوسنے بغیر موثرقانون کومعطل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب؛پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ سنا دیا