ہفتے کے روز لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

Feb 29, 2024 | 23:04:PM

(قیصر کھوکھر) میلہ چراغاں کے موقع پر 2 مارچ کو لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔

حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھو لال حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان ہو گیا، پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

میلا چراغہ کے موقع پر تعطیل کے جاری کردہ نوٹیفیکیش کے مطابق 2 مارچ بروز ہفتہ ضلع لاہور اور اس میں آنے والے دفاتر میں تعطیل ہو گی، تاہم اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے متعلقہ تمام مقامی دفاتر پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ضلع لاہور میں تعلیمی ادارے بھی 2 مارچ بروز ہفتہ بند رہیں گے۔

مزیدخبریں