ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ، باپ، آئی پی پی کے وفد کی جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی،مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم اورسپیکر کے انتخابات میں تعاون مانگا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،وفد میں رانا ثنااللہ ، احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، یوسف رضاگیلانی، صادق سنجرانی، خالد مگسی، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان ،ق لیگ کے سالک حسین شامل تھے،جے یوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی ، اسلم غوری ، نور عالم خان ، مولانا امان اللہ شامل تھے۔
رانا ثنااللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہمارے لیڈر ہیں اس نے پہلے بھی گائیڈ لائنز لیتے رہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرتے رہیں گے،ان کاکہناتھا کہ کل شام کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے دوبارہ آئیں گے،مولانا فضل الرحمان نے جن باتوں کی نشاندہی کی وہ جائز ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بعض اوقات کچھ چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہے،اپنی لیڈرشپ سے بات کرکے ازالہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مارچ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان