پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی نغموں پر پابندی لگا دی

Jan 29, 2021 | 00:38:AM
پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی نغموں پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سٹیج اداکارائیں صرف منظور شدہ گانوں پر ہی پرفارم کر سکیں گی ،پنجاب آرٹس کونسل نے 30 پنجابی نغموں پر پابندی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق فحش الفاظ اور جنسی بڑھاوے کے ہر گانے پر تھیٹر پرفارمنس پر پابندی ہو گی۔ سینسر ریہرسل مکمل اصل ڈرامے کی صورت میں دکھانے پر بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
یا درہے کہ سٹیج ڈرا موں میں اکثر فحش موا د وا لے گانے ہوتے ہیں،جن پر ادا کا رائیں رقص کر تی ہیں۔اس قسم کے موا د وا لے گانے ڈرا مہ دیکھنے آنے وا لی فیملیز کیلئے خفت کا با عث بنتے ہیں۔