بھارت: کسان ریلی تشدد، ششی تھرور اور 6صحافیوں پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور اور 6صحافیوں پر پولیس نے مقدمہ درج ک لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر دہلی میں واقع سیکٹر 20 پولیس سٹیشن میں ایک رہائشی کی شکایت پر درج کی گئی تھی جس نے الزام لگایا تھا کہ ان لوگوں کی “ڈیجیٹل براڈکاسٹ” اور “سوشل میڈیا پوسٹ” کی وجہ سےٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد بڑھا۔ یہی لوگ تشدد کے ذمہ دار ہیں۔ ایف آئی آر میں جن صحافیوں کا نام لیا گیا ہے ان میں مسرینال پانڈے ، راجدیپ سردیسائی ، ونود جوس ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ ہیں۔ ایف آئی آر میں ایک نامعلوم شخص کا نام بھی لیا گیا ہے۔ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (بغاوت) ، 295 اے (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کے تحت کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے) کے تحت درج کی گئی ہے ۔ ان پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نوئیڈا پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ 26 جنوری کو کسانوں کی یونینوں کے ذریعہ بلائی گئے ٹریکٹر ریلی کے دوران ہزاروں مظاہرین کاشت کاروں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی تھی۔ مظاہرین میں سے بہت سارے ٹریکٹر چلاتے ہوئے ، لال قلعہ پہنچے اور اس میں داخل ہوئے۔ کچھ مظاہرین نے لال قلعہ پر بھارتی کا قومی پرچم اتار دیا تھا اور وہاں کسانوں کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔