پاکستان میں کورونا سے 46 نئی اموات ،تقریباً5 لاکھ مریض صحتیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں کورونا کا زور تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں 46 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، سندھ میں 2 لاکھ 44 ہزار 340، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451 بلوچستان میں 18 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 176 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 مریض سامنے آچکے ہیں۔
46نئی اموات کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 681، سندھ میں 3 ہزار 969، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 879، اسلام آباد میں 476، بلوچستان میں 194، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں،سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 133 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔