حکومتی سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،فواد چودھری

Jan 29, 2021 | 11:40:AM
 حکومتی سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ڈھائی سال کے بعد بھی اس کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئی گھوٹالہ نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہیے۔خیال رہے گزشتہ روز فواد چودھری کا مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے اوپر ایک بڑا مافیا رول کرتا رہا ہے، شریف فیملی اور قبضہ گروپوں میں اشتراک چل رہا تھا، یہ لوگ شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپوں کی پشت پناہی پر کھڑے ہو گئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جن افراد سے زمین واگزار کرائی گئی ان پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ اگر حکومتی شخص کسی بھی جگہ پر قابض ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔