(24نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے 2لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا ہے کہ ویکسین ابتدائی طورپرسینیٹرز اورپارلیمنٹیرینز کو لگائی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان سینٹ اور عملےکے بعدباقی لوگوں کو ویکسین لگانےکے اقدامات کیےجائیں گے، حکومت چاہے توپیپرارولز کے بغیر ہی ویکسین منگوائی جاسکتی ہے۔