براڈ شیٹ کو ادائیگی میں پھرتیاں ! خزانے کو 69 کروڑ کا نقصان،نیب کو FBR کا نوٹس

Jan 29, 2021 | 12:09:PM

(24 نیوز)قومی  احتساب بیورونے براڈ شیٹ کو جرمانہ ادا کرنے میں پھرتی دکھاتے ہوئے 43 لاکھ ڈالرز ( 69 کروڑ روپے) کا ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹا او براڈ شیٹ فرم کو 28.7 ملین ڈالرز ادا کردیئے۔ایف بی آر نے قومی خزانے کو 69 کروڑ کا نقصان پہنچانے پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کو جرمانے کی رقم ادا کرنے سے پہلے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹنا ضروری تھا لیکن نیب نے جرمانہ ادا کرنے میں جلدی کر دی۔انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق اب نیب ایف بی آر کو 43 لاکھ ڈالرز ٹیکس جمع کرائے گا۔

 

مزیدخبریں