پیپلز پارٹی نے 7 اکاؤنٹس کی تفصیلات اسکروٹنی کمیٹی کو پیش کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی نے اپنے 7 مقامی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو پیش کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی جہاں سے چاہے ان اکاؤنٹس کی تصدیق کرا لے۔انہوں نے کہا کہ مارک سیگل کی لابی فرم کو حکومت پاکستان نے ہائر کیا تھا، اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔