کراچی ٹیسٹ پاکستان کے نام: جنوبی افریقہ کو 7وکٹوں سےشکست !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نعمان علی اور یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز پر پویلین لوٹ گئی ،پاکستان نے88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح سمیٹ لی ۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت 378 رنز بنا کرمیزبان ٹیم پر158 رنز کی برتری حاصل کی۔دوسری اننگز میں پروٹیز کی پوری ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر 29 رنز پر پویلین لوٹے۔ وین ڈیر ڈاسن اور اور ایڈن مارکرم نے 127 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تاہم یاسر شاہ نے اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈاسن کو 64 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
چوتھے روز مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ کیشو مہاراج کو 2 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا اور کپتان ڈی کوک کی اننگز کا خاتمہ یاسر شاہ نے کیا وہ بھی 2 رنز ہی بناسکے۔ اینرج نورجےکھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔ جارج لنڈے 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ٹمبا باوما کی مزاحمت 40 رنز پر دم توڑ گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اسپنرز چھائے رہے۔ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 5 شکار کئے ،یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی۔قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
A five-wicket haul on debut for Nauman Ali ⭐
— ICC (@ICC) January 29, 2021
He becomes the 12th Pakistan player to take a five-for on Test debut.
What a start to his career!pic.twitter.com/bKUlZ9eE9J
A sharp take ????#PAKvSApic.twitter.com/bbUvhLVLGg
— ICC (@ICC) January 29, 2021
اس سے قبل پاکستان نے کھیل کے پہلے روز ہی 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں تھیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا پر پہلی اننگز میں برتری حاصل ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ سابق کپتان اظہر علی اور فہیم اشرف نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اظہر علی 51 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور محمد رضوان 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ فہیم اشرف 64 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ 38 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رباڈا اور کیشو مہاراج نے 3،3 جب کہ لنکی نگیڈی اور اینرچ نورجے نے 2،2، وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز 14 وکٹیں گری تھیں، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔