حکومت شرم کرے۔۔کس قانون کے تحت ای چالان کیے جارہے ہیں،لاہور ہائی کورٹ

Jan 29, 2021 | 12:33:PM

 (24نیوز)ابھی تک ای چالان سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں، سرکاری وکیل نے اعتراف کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بغیر قانون ای چالان کرنے پر حکومت کوشرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے گاڑیوں کے ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیف سٹی اتھارٹی سے ای چالان کرنے کا عدالتی حکم طلب کرلیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دییئے کہ حکومت کوشرم آنی چاہیے، قانون موجود نہیں تو ای چالان کیسے کیے جارہے ہیں؟ قانون کے بغیر ہی لوگوں سے رقم وصول کی جارہی ہے، کس قانون کے تحت ای چالان کیے جارہے ہیں۔

  واضح رہےسرکاری وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ابھی تک ای چالان سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں، ہم عدالتی حکم کے مطابق ای چالان کی مد میں پیسے وصول کررہے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ اسمبلی نےقانون پاس نہیں کیا تو کیسے وصولیاں ہوسکتی ہیں، آئندہ سماعت پر وہ عدالتی حکم دکھائیں جس کے تحت وصولی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں