سندھ اور بلوچستان کیلئےگیس مہنگی کرنے کی منظوری

Jan 29, 2021 | 12:48:PM

(24 نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن کے صارفین  کیلئے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے،سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت 778 روپے59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، گیس کی  قیمت میں اضافے کا اطلاق پٹرولیم ڈویژن سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔ اوگرا کے مطابق قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کیلئے دی گئی ہے۔

 
 

مزیدخبریں