ڈینئل پرل کیس:احمدعمر شیخ کی رہائی پر امریکا ناراض،پاکستان نظرثانی درخواست دائرکرےگا

Jan 29, 2021 | 11:05:AM
ڈینئل پرل کیس:احمدعمر شیخ کی رہائی پر امریکا ناراض،پاکستان نظرثانی درخواست دائرکرےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی پر امریکا نے  ناراضی کا اظہار کیا ہے دوسری جانب  وفاقی حکومت  کی جانب سے  سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین سوکی نے بریفنگ  دیتے ہوئے  ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم کی رہائی کے  پاکستانی عدالت کے احکامات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے  حکومت پاکستان پر زور دیا کہ فیصلے پر نظر ثانی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

اس سے قبل ترجمان اٹارنی جنرل آفس پاکستان کہہ چکا ہے کہ ڈینئل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست داخل کی جائے گی جس میں سپریم کورٹ سے عمرشیخ اوراس کے ساتھیوں کی بریت کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی جائے گی جب کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں ہے۔ترجمان اٹارنی جنرل آفس  نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ہرممکن قانونی مدد فراہم کرے گی۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اور احمدعمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔