(24 نیوز) نیب نے نواز شریف اور شریف خاندن کے 8 افراد کے خلاف کرپشن کے ثبوتوں کی تلاش میں تحقیقات کروانے کیلئے پاکستانی پیسے کا بے دریغ استعمال کیا تو اس پیسے پر ایک میٹرکس نامی غیر ملکی فرم نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے برطانیہ میں نواز شریف کے علاوہ شریف خاندن کے 8 افراد کے خلاف کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے کیلئےبراڈشیٹ کو ٹھیکہ دیا اور براڈشیٹ نے نواز شریف کی جاسوسی کرنے کاٹھیکہ آ گے میٹرکس نامی ادارے کو دے دیا۔غیر ملکی فرم میٹرکس نے جاسوسی کے بدلے 5 لاکھ پونڈ کی بھاری رقم وصول کی جو ضائع ہو گئی۔میٹرکس سے وابستہ افراد نے اسلام آباد آ کر نیب حکام کو پریزینٹیشن بھی دی۔ میٹرکس کے ایم ڈی رابرٹ بائرن نے تحقیقات کی تصدیق کی لیکن اس پر مزید تبصر ے سے انکار کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ نیب کا رویہ دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ میٹرکس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔