ڈینئل پرل کیس: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی

Jan 29, 2021 | 13:22:PM

 (24نیوز)سندھ حکومت  کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی گئی۔

امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس  میں سندھ حکومت کی جانب سے نظرثانی اپیل کو فوری طور پر سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جبکہ  عمرشیخ کے علاوہ  دیگر ملزموں کی بریت کے خلاف بھی عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا  ہے کہ عمر شیخ  ڈینئل پرل قتل کیس میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں