(24نیوز)پنجاب حکومت نے یکم فروری سے پنجاب بھر میں پرائمری سے مڈل تک سرکاری و پرائیویٹ اسکول کھولنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس اوپیز پرعمل کرینگے۔اسکولوں کو کرونا کیسزکےحوالےسے محتاط رہنے اور کسی کیس کے سامنے آنے پرمتعلقہ حکام کو فوری رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں مدارس اوراسپیشل ایجوکیشن ادارے بھی یکم فروری 2021 سے تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے۔ پنجاب میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہونگے۔