فواد چودھری کی نااہلی کا کیس یکم فروری کو سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے گوشواروں میں اثاثے چھپانے کے الزام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو نااہل قرار دینے کی درخواست یکم فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق فواد چودھری کے نااہلی کیس کو یکم فروری کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ درخواست گزار سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواست پر فواد چودھری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے جہلم کی زمین کو اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔