قومی اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، افضل کھوکھر کی تحریک استحقاق پیش

Jan 29, 2021 | 13:16:PM

Read more!

(24نیوز) قومی اسمبلی اجلاس  کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی  کی نذر ہوگیا،حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔لیگی ایم این اے افضل کھوکھر نے تحریک استحقاق ایوان میں پیش کی۔

مسلم لیگ  ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بنی گالہ اگر چند دن پہلے ریگولرائز ہوسکتا ہے تو ہمارے گھر کو کس قانون کے تحت گرایا گیا، قبضے والی جگہوں پر بیٹیوں، بہنوں کے گھر نہیں بنائے جاتے، یہ بدمعاشی کرتے رہے، ہم مہمان نوازی کرتے رہے۔انہوں نے کہا لاہور انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں گھر پر حملہ کیا، بابر اعوان نے مجھ پر الزامات لگائے، انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

مزیدخبریں