(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے التوا کا شکار ہے۔حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ کوئی انتہا ہوگی، اب کہہ رہے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، حکومت کب تک اپنی ناکامی سابق حکومتوں پر ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، یہ جتنے مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں عوام کو حقائق پتہ چل چکے، حکومت گردشی قرضے اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی۔