ٹرانسپرنسی رپورٹ: ن لیگ نے بحث کیلئے تحریک التوا جمع کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ(ن)نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیربحث لانے کیلئے تحریک التواجمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ قومی اسمبلی میں زیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں ن لیگی ارکان نے کرپشن میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی ہے۔تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر117 سے گر کر 124ہوگیا، 2018 کے بعد پاکستان کے کرپٹ ملک ہونے کے اثر میں 7درجےاضافہ ہوچکا ہے۔تحریک التواشاہدخاقان، راناثنااللہ، عائشہ غوث بخش کے دستخط سے جمع کرائی گئی جبکہ مریم اورنگزیب، رومینہ خورشیدعالم اور شزہ خواجہ کے بھی تحریک التوا پر دستخط موجود ہیں۔