کرپٹ افسروں کو جبری ریٹائر کریں:حلیم عادل کا وزیراعظم کےنام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ سندھ میں کرپٹ افسروں کی جگہ اچھے اور ایماندار افسروں کو تعینات کیا جائے، کرپٹ افسروں کی ترقی روک کر انہیں جبری ریٹائر کیا جائے۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ پلی بارگین کرنے کے باوجود کرپٹ افسروں عہدوں پر موجود ہیں، کرپٹ افسرن غلط طریقوں سے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ دس سال سے زائد عرصے سے بدعنوان افسروں پوسٹنگ پر ہیں، سندھ میں کرپشن کو صوبائی حکمرانوں نے ادارہ بنایا ہوا ہے۔ کرپٹ افسروں پوسٹنگ پر ہیں، ای اینڈ رولز پر جلد عمل درآمد کرایا جائے۔