افغانستان: فوجی گاڑی پر حملہ ، کمانڈر سمیت 4 اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے صوبے بلخ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجوؤں نے ایک فوجی گاڑی پر گولے برسا دیئے جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں سرچ آپریشن کے دوران فوج اور جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی، اس دوران جنگجوؤں نے فوجی گاڑی پر گولے برسائے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔گاڑی میں شاہین کور کے کمانڈر نصرت اللہ یامین سمیت 4اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ تباہ ہونے والی افغان فوج کی گاڑی بلخ کے گاؤں عالم خیل میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں حصہ لے رہی تھی۔