ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ حکومتی کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہے: خاقان عباسی

Jan 29, 2021 | 16:06:PM
 ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ حکومتی کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہے: خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ارکان اسمبلی کو دبانا چاہتی ہے، رکن اسمبلی کا گھر گرانے کے معاملے کو استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کون دیکھے گا۔

 تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ حکومتی کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہے، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں۔لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی مفلوج ہوچکی، پروجیکٹ عمران خان ناکام ہوچکا ہے، حب الوطنی کے جملہ حقوق صرف عمران خان کے پاس ہیں، تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ سب چور ہیں، ملک میں بدترین کرپشن ہو رہی ہے۔