(24نیوز)ویمنز کر کٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر، دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق جویریہ خان کی عدم موجودگی میں عالیہ ریاض اب پہلے میچ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ٹاپ آرڈر بیٹر کی انگلی پر چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد ایکسرے کروانے کی غرض سے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایکسرے میں تصدیق ہوئی ہے کہ انگلی میں کوئی فریکچر نہیں ۔ آج ڈاکٹر نے چوٹ کا معائنہ کیا، جس کے بعد جویریہ خان کو آرام تجویز کیا گیا ہے۔
انگلی پر چو ٹ،ویمنز کر کٹ ٹیم کی کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گی
Jan 29, 2021 | 18:02:PM