کر پٹ حکو مت کے ترجمانوں کا ہجوم عوام کو ماموں بنارہا ہے ،اسفند یا ر ولی

Jan 29, 2021 | 18:44:PM

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ 90روزمیں کرپشن ختم کرنیوالوں نے 900دنوں میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔ دوسروں پر کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی حیاہو تو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی، نیب احتساب نہیں سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپشن میں مزید چار درجے نیچے چلا گیا۔ ترجمانوں کا ہجوم اب بھی عوام کو ماموں بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔ عوام اب جاگ چکے ہیں، کوئی نیا منصوبہ نہیں لیکن کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے۔یہ نااہلی نہیں تو اور کیا ہے؟ اگر یہ حکمران رہے تو وہ دن دور نہیں کہ کرپشن میں پاکستان 124سے 180نمبر تک کا سفر طے کرے گا ۔

مزیدخبریں