سندھ وفاقی حکومت کی جاگیر نہیں جہاں چاہے قبضہ کرلیا جائے،اویس شاہ 

Jan 29, 2021 | 19:43:PM

(24 نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سندھ وفاقی حکومت کی جاگیر نہیں کہ جہاں چاہے قبضہ کرلیا جائے، ترقی کا نعرہ لگانے والے سندھ کے این ایف سی سے حصہ کیوں کھا گئے۔
اویس شاہ کاکہناتھا کہ سندھ کے حصے کی وفاقی نوکریوں میں بھی کرپشن کی گئی، عمران خان کی حکومت میں صرف اور صرف کرپشن نے ترقی کی،حقوق نہیں دیتے تو سندھ کو علیمہ خان کی سلائی مشین دے دیں، صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ سندھ کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں، اپنے رہنما کو کہیں کہ سندھ سے آج کے بیان پر معافی مانگے۔
اویس شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے آج ثابت کردیا وہ سندھ کو پاکستان کا حصہ نہیں مانتے، سندھ اور پاکستان پھول اور خوشبو ہیں، وزیر اعظم کو آئین پر ٹیوشن کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں