(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز شریف سے خوفزدہ قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیا ن میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ووٹ چور وزیراعظم عوام کی لیڈر مریم نواز شریف سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ کیونکہ خود کو پتہ ہے کہ سیلیکٹڈ ہیں ۔خود کو وزیراعظم سمجھنے والا 23 فارن فنڈنگ اکانٹس سے غیر قانونی پیسہ منگواتے پکڑا گیا ۔ ووٹ چوری سے ملک پر قبضہ کرنے والے عمران صاحب سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ ہیں۔ نئے پاکستان میں عمران صاحب کا غیر قانونی گھر قانونی ہو جاتا ہے ۔سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے کمشن کھاتے پکڑا گیا ہے۔ ڈالر، آٹا، چینی، دوائی چور مافیا کے پشت پناہ اور سہولت کار عمران صاحب ہیں ۔ ان کی سرپرستی میں آٹا، چینی، دوائی، ایل این جی چوروں اور کمشن خوروں نے ملک میں تباہی مچائی۔
مر یم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب دائیں بائیں دیکھیں ،قبضہ مافیا، آٹا چینی بجلی گیس سمیت ہر ورائٹی کے چور نظر آجائیں گے۔ مریم نواز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران صاحب اپنی شکل آئینے میں دیکھیں۔
عمران صاحب دائیں بائیں دیکھیں ،ہر ورائٹی کے چور نظر آجائیں گے،مریم اورنگزیب
Jan 29, 2021 | 19:50:PM