(24نیوز)جرائم پیشہ پولیس اہلکار اور افسر اب بچ نہیں پائیں گے۔ ان کا ڈیٹا بھی ایچ آر ایم ایس میں شامل ہو گا ۔آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق جن پولیس اہلکاروں اور افسروںپر مقدمات درج ہونگے وہ بھی انکی فائلوں میں شامل کیے جائیں گے۔ پولیس اہلکاروں کی ٹرانسفر، پوسٹنگ ریکارڈ کے ساتھ سی آر او کا ریکارڈ بھی درج کیا جائے گا ۔ریکارڈ یافتہ پولیس اہلکاروں کی پوسٹنگ کے دوران بھی کریمنل ریکارڈ کو مدنظر رکھا جائے گا۔
جرائم پیشہ پو لیس ملازمین کے لئے شکنجہ تیا ر،آئی جی نے احکا ما ت جا ری کر دئیے
Jan 29, 2021 | 20:01:PM