انوکھا آپریشن ، دونوں ہاتھوں سے معذورعورت کونئے ہاتھ لگا دئیے گئے

Jan 29, 2021 | 20:11:PM

(24نیوز)سویڈن میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے تاریخی اورانوکھا آپریشن کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے معذورعورت کونئے ہاتھ لگا دئیے۔
 تفصیلات کے مطابق گوتھنبرگ میں واقع سلگرینسکا یونیورسٹی اسپتال میں ڈاکٹروں کے ٹیم نے اٹھارہ گھنٹے کا طویل اورانوکھا آپریشن کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے معذورعورت کودو نئے ہاتھ لگا دئیے ہیں۔ اس آپریشن میں پندرہ سرجنوں اور آپریٹنگ روم نرسوں سمیت چالیس افراد پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا۔
 آپریشن کی قیادت کرنے والے سرجن پاولوسسو کا کہنا ہے کہ ایسا ہینڈ ٹرانسپلانٹ پہلی دفعہ ہوا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔ سرجن پاولو نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کی تیاری میں آٹھ سال کا طویل وقت لگا ۔ آپریشن کے بعد نئے ہاتھ لگنے پرمریضہ نے پہلی دفعہ اپنے انگلیوں کو ہلا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ مریضہ نے اسی ہاتھوں سے پہلی دفعہ کھانہ بھی تناول کیا۔

مزیدخبریں