(24نیوز)سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے فلائٹس آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 31مارچ 2021 کی بجائے اب 17 مئی 2021 کو فلائٹس آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ تاریخ تک فضائی، بحری اور زمینی بارڈر بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
سعودی عر ب میں31مارچ کی جگہ 17 مئی کو فلائٹس آپریشن بحال ہوگا
Jan 29, 2021 | 20:42:PM