(24نیوز)سندھ اور بلوچستان کے بعدپنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے بھی گیس مہنگی ہوگئی،قیمتوں میں 315 روپے 60 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے فیصلہ جاری کردیا ۔اضافے کے بعد نئی اوسط قیمت 881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے ۔
یا د رہے کہ گیس کی پرانی اوسط قیمت 565 روپے 81 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 233 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ۔نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوامیں بھی گیس مہنگی ،صارفین پر 233 ارب کا بوجھ پڑے گا
Jan 29, 2021 | 20:57:PM