ڈائریکٹر فرانزک کے تقرر میں ہماراکوئی عمل دخل نہیں ، محکمہ اینٹی کرپشن سندھ

Jan 29, 2021 | 20:58:PM

(24 نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر فرانزک کے تقرر میں محکمہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کاکہناہے کہ ڈائریکٹر فرانزک19 گریڈ کی پوسٹ ہے جس کی سفارش میرٹ کی بنیاد پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی گئی ہے۔مذکورہ معاملے پر پبلک سروس کمیشن کا موقف بھی یہ واضح کرتا ہے کہ اس تقرری پر تمام کوڈل فارملٹیز کو پورا کیا گیا ہے۔ اس من گھڑت خبر کی تردید سندھ پبلک سروس کمیشن بھی کر چکا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کاکہناہے کہ معلومات کو تبدیل کر کے گمراہ کن بنانا صحافتی اصولوں کو متاثر کرتا ہے، ذمہ دارانہ صحافت کرنے والے حضرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزیدخبریں