سینٹ الیکشن سے قبل ارکان میں فنڈز کی تقسیم سیاسی رشوت نہیں تو کیا ہے،حافظ حمد اللہ

Jan 29, 2021 | 21:42:PM

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللہ نے پارلیمانی ارکان میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنے کو ہارس ٹریڈنگ قرار دےدیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سینٹ الیکشن سے ایک ماہ قبل یہ عمل بولی لگانا اور سیاسی رشوت نہیں تو کیاہے ،ان کاکہناتھا کہ اوپن بیلٹ پر سینٹ الیکشن کرنے پر زور لگانے کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پیاروں لاڈلوں کو سینٹ میں کامیاب کراناہے،خفیہ بیلٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عمران خان کے لاڈلوں کو ووٹ دینے کوتیارنہیں۔
حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں،خواب میں بھی ان کومولانا دکھتاہے،حکومت کو مولانا اور پی ڈی ایم فوبیا ہوگیا ہے، مولانا پر کرپشن کاالزام لگاکر اپنی اخلاقی کرپشن کو چھپا ناچاہتے ہیں، ان کاکہناتھا کہ کابینہ میں چینی، آٹا، ایل این جی اور دوائی چور نہیں بیٹھے کیا؟، تین سو کنال بنی گالہ کا حرام گھر بارہ لاکھ میں حلال کروایا گیا،پی ڈی ایم رہنما نے کہاکہ حلیمہ باجی کی سلائی مشین اور ساٹھ ارب کی کمائی، پوری دنیا میں اس قسم کی سلائی مشین کا نہیں سنا، لگتا ہے یہ مشین بنی گالا اور زمان پارک میں دستیاب ہے، حلیمہ باجی کی سلائی مشین غریبوں کے دیتے تا کہ وہ بھی امیر ہوں نا کہ انڈے، مرغیاں اور کٹے، انہوں نے کہاکہ این ار او نا دینے والوں کی اپنی حکومت این ار او پر کھڑی ہے، حافظ حمداللہ نے تبدیلی سرکار کو تباہی سرکار، کامیڈین ادا کار مسٹر بین سرکار قرار دے دیا۔

مزیدخبریں