کورونا وائرس، سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید17 مریض جاں بحق

Jan 29, 2021 | 21:57:PM

(24نیوز)سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید17 مریض جاں بحق ہو گئے ،صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 3986 ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کارونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12642 افراد کے سیمپل لئے گئے جن میں سے 1323 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 735 مریض صحتیاب ہوگئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد223358 ہوگئی ہے۔
مرادعلی شاہ کاکہناہے کہ اس وقت صوبے میں18318 مریض زیر علاج ہیں،17449 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹر ز اور854 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ 787مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ84مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ابتک 2700848نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں سے 245662 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،1323 نئے کیسز میں سے 1025 کا تعلق کراچی سے ہے،مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ ضلع شرقی 302، ضلع جنوبی 211، ضلع وسطی 182،ضلع ملیر 147، ضلع کورنگی 134 اورضلع غربی 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،حیدرآباد69، مٹیاری 28، سانگھڑ19، ٹھٹھہ16 ،جامشورو15، نوشہروفیروز اورٹنڈوالہیار14-14، دادومیں12 کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ٹنڈومحمد خان ، گھوٹکی ، خیرپور، لاڑکانہ ، میرپورخاص9-9 ،قمبر، عمرکوٹ 7-7، جیکب آباد ، شکارپور6-6 ،بدین 5، سکھر اور شہید بینظیرآباد2-2، کشموراور سجاول 1-1کیس سامنے آیا۔

مزیدخبریں