سفارش اور رشوت ستانی معاشرے میں عام ہو چکی جسے بدلنا ہو گا، سینٹر فیصل جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید کاکہناتھا کہ آج سفارش اور رشوت ستانی معاشرے میں عام ہو چکی ہے جسے بدلنا ہو گا۔
تحریک انصاف کے سینٹرفیصل جاوید نے پاک افغان یوتھ فورم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان یوتھ کیلئے تین دن کی ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے، اس سے نوجوانوں کو پاکستان کی آواز دنیا بھر میں اٹھانے میں مدد ملے گی۔
فیصل جاوید کاکہناتھا کہ ہمیں پاکستان کا اصل چہرہ دکھانا ہے جو خود پازیٹیو ہے، خودداری ہماری قوم کی پہچان ہے، دوسروں کی نقالی کی بجائے ہمیں اپنی چیزوں کو ابھارنا ہے، بیرون ممالک سے آنے والے سیاح بھی ہماری مقامی ثقافت کو پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسی فوج ہمیں پوری دنیا میں نہیں ملتی،نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے امن کی خاطر پاک فوج نے جنگ لڑی ،پاک فوج نے جو جنگ لڑی وہ دنیا کی کوئی فوج نہیں لڑ سکتی، ہم نے 70 لاکھ لوگوں کی قربانیاں دیں،پاکستان امن کا سفیر بن کر ابھرا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم نے ساڑھے 6 لاکھ ہیکٹر زمین کو سرسبز بنایا ہے، ہم ایک ارب درخت لگا چکے ہیں جبکہ دس ارب درختوں کا منصوبہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا بحران میں اللہ کا پاکستان پر خاص کرم رہا، دنیا بھر کے مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت کی تعریف کی ہے۔